اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے آج ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں، شام پر امریکی حملے کے سلسلے میں ردعمل کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ امریکہ کے اعلی ترین حکام کی جانب سے شام کے حکومت مخالفین کی رسمی مدد و حمایت کا اعلان، داعش کے ٹھکانوں پر حملے کی پالیسی کے اعلان سے تضاد رکھتا ہے۔بروجردی نے کہا کہ شام اور عراق میں امریکی پالسیوں نے داعش کو جنم دیا ہے اسی لئے دنیا، داعش کے خلاف امریکی حملے کو سنجیدہ قرار نہیں دیتی ۔ انہوں نے کہا کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے اس ملک پر امریکہ کے ہوائی حملے، مکمل طور پر مشکوک ہیں۔بروجردی نے مزید کہاکہ اگر امریکی، داعش کو نابود کرنے کے اپنے قول میں سچے ہيں تو وہ عراق اور شام کو جدید ہتھیاروں سےمسلح کریں تاکہ وہ داعش کا مقابلہ کرسکیں۔واضح رہے کہ امریکہ نے پیر کے روز سے داعش سے مقابلے کے بہانے علاقے کے چند ملکوں کے اتحاد سے ، شام پر ہوائی حملے شروع کردیئےہيں۔
.......
/169